Jump to content

یہ مَدرسہ یہ کھیل یہ غوغائے روارَو

From Wikisource
یہ مَدرسہ یہ کھیل یہ غوغائے روارَو (1936)
by محمد اقبال
296534یہ مَدرسہ یہ کھیل یہ غوغائے روارَو1936محمد اقبال

یہ مَدرسہ یہ کھیل یہ غوغائے روارَو
اس عیشِ فراواں میں ہے ہر لحظہ غمِ نَو
وہ عِلم نہیں، زہر ہے احرار کے حق میں
جس علم کا حاصل ہے جہاں میں دو کفِ جوَ
ناداں! اَدب و فلسفہ کچھ چیز نہیں ہے
اسبابِ ہُنر کے لیے لازم ہے تگ و دَو
فِطرت کے نوامیِس پہ غالب ہے ہُنر مند
شام اس کی ہے مانندِ سحَر صاحبِ پرتَو
وہ صاحبِ فن چاہے تو فَن کی بَرکت سے
ٹپکے بدنِ مہر سے شبنم کی طرح ضَو!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.