یہ دم اس کہ وقت رخصت بہ صد اضطراب الٹا

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
یہ دم اس کہ وقت رخصت بہ صد اضطراب الٹا
by غلام علی ہمدانی مصحفی

یہ دم اس کہ وقت رخصت بہ صد اضطراب الٹا
کے بہ سوئے دِل مژہ سے وہیں خون ناب الٹا

سر لوح اس کی صورت کہیں لکھ گیا تھا مانی
اسے دیکھ کر نہ میں نے ورق کتاب الٹا

میں عجب یہ رسم دیکھی مُجھے روز عید قرباں
وہی ذبح بھی کرے اُور وہی لے ثواب الٹا

یہ الٹ گئی ہے قسمت کے جُو دِل کسی کو دوں میں
وُہ مرے ہی سر سے مارے اسے کر خراب الٹا

یہ نقاب پوش ظالم کوئی زور ہے کے جس نے
کیے خون سیکڑوں اُور نہ ذرا نقاب الٹا

جُو بوقت غسل اپنا وُہ پھرا لے مُوج سے منہ
تُو پھراتے ہی منہ اس کہ لگے بہنے آب الٹا

میں لکھا ہے خط تُو قاصد پہ یہ ہوگا مُجھ پہ احساں
انہیں پاؤں آئے گا تُو جُو لیے جواب الٹا

تیرے آگے مہر تاباں ہے زمیں پہ سر بہ سجدہ
یہ ورق کا گنجفے کہ نہیں آفتاب الٹا

نہیں جائے شکوہ اِس سے ہمیں مصحفیؔ ہمیشہ
یہ زمانے کا رہا ہے یُوں ہی انقلاب الٹا

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse