Jump to content

ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ

From Wikisource
ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ (1935)
by محمد اقبال
296215ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ1935محمد اقبال

ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ
دنیا نہیں مردانِ جفاکش کے لیے تنگ

چیتے کا جگر چاہیے، شاہیں کا تجسّس
جی سکتے ہیں بے روشنیِ دانش و فرہنگ

کر بُلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ
بُلبل فقط آواز ہے، طاؤس فقط رنگ!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.