مسولینی (نُدرتِ فکر و عمل کیا شے ہے، ذوقِ انقلاب)
Appearance
نُدرتِ فکر و عمل کیا شے ہے، ذوقِ انقلاب
نُدرتِ فکر و عمل کیا شے ہے، مِلّت کا شباب
نُدرتِ فکر و عمل سے معجزاتِ زندگی
نُدرتِ فکر و عمل سے سنگِ خارا لعلِ ناب
رومتہ الکبریٰ! دِگرگُوں ہوگیا تیرا ضمیر
اینکہ می بینم بہ بیدار یست یا رب یا بہ خواب!
چشمِ پِیرانِ کُہَن میں زندگانی کا فروغ
نوجواں تیرے ہیں سوزِ آرزو سے سِینہ تاب
یہ محبّت کی حرارت، یہ تمنّا، یہ نمود
فصلِ گُل میں پھُول رہ سکتے نہیں زیرِ حجاب
نغمہ ہائے شوق سے تیری فضا معمور ہے
زخمہ ور کا منتظر تھا تیری فطرت کا رباب
فیض یہ کس کی نظر کا ہے، کرامت کس کی ہے؟
وہ کہ ہے جس کی نِگہ مثلِ شُعاعِ آفتاب!
This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator. |