Jump to content

فرما رہے تھے شیخ طریقِ عمل پہ وعظ

From Wikisource
فرما رہے تھے شیخ طریقِ عمل پہ وعظ (1924)
by محمد اقبال
296109فرما رہے تھے شیخ طریقِ عمل پہ وعظ1924محمد اقبال

فرما رہے تھے شیخ طریقِ عمل پہ وعظ
کُفّار ہند کے ہیں تجارت میں سخت کوش

مُشرک ہیں وہ جو رکھتے ہیں مُشرک سے لین دین
لیکن ہماری قوم ہے محرومِ عقل و ہوش

ناپاک چیز ہوتی ہے کافر کے ہاتھ کی
سُن لے، اگر ہے گوش مُسلماں کا حق نیوش

اک بادہ کش بھی وعظ کی محفل میں تھا شریک
جس کے لیے نصیحتِ واعظ تھی بارِ گوش

کہنے لگا ستم ہے کہ ایسے قیود کی
پابند ہو تجارتِ سامانِ خورد و نوش

میں نے کہا کہ آپ کو مشکل نہیں کوئی
ہندوستاں میں ہیں کِلمہ گو بھی مے فروش


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.