عُرفی
Appearance
محل ایسا کِیا تعمیر عُرفیؔ کے تخیّل نے
تَصدّق جس پہ حیرت خانۂ سیناؔ و فارابیؔ
فضائے عشق پر تحریر کی اُس نے نوا ایسی
میّسر جس سے ہیں آنکھوں کو اب تک اشکِ عُنّابی
مرے دل نے یہ اک دن اُس کی تُربت سے شکایت کی
نہیں ہنگامۂ عالم میں اب سامانِ بیتابی
مزاجِ اہلِ عالم میں تغیّر آگیا ایسا
کہ رخصت ہوگئی دنیا سے کیفیّت وہ سیمابی
فغانِ نیم شب شاعر کی بارِ گوش ہوتی ہے
نہ ہو جب چشمِ محفل آشنائے لُطفِ بے خوابی
کسی کا شُعلۂ فریاد ہو ظُلمت رُبا کیونکر
گراں ہے شب پرستوں پر سحَر کی آسماں تابی
صدا تُربت سے آئی “شکوۂ اہلِ جہاں کم گو
نوارا تلخ تر می زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی
حُدی را تیز تر می خواں چو محمل را گراں بینی”
This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator. |