عشق طینت میں فرومایہ نہیں مثلِ ہوَس

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
عشق طینت میں فرومایہ نہیں مثلِ ہوَس  (1936) 
by محمد اقبال

عشق طینت میں فرومایہ نہیں مثلِ ہوَس
پرِ شہباز سے ممکن نہیں پروازِ مگَس
یوں بھی دستورِ گُلستاں کو بدل سکتے ہیں
کہ نشیمن ہو عنادل پہ گراں مثلِ قفَس
سفر آمادہ نہیں منتظرِ بانگِ رحیل
ہے کہاں قافلۂ موج کو پروائے جرَس!
گرچہ مکتب کا جواں زندہ نظر آتا ہے
مرُدہ ہے، مانگ کے لایا ہے فرنگی سے نفَس
پرورِش دل کی اگر مدِّ نظر ہے تجھ کو
مردِ مومن کی نگاہِ غلط انداز ہے بس!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.