Jump to content

صفحہ 8 - کامیابی کے اصول۔ ایک نظر ثانی

From Wikisource

اماں نے کہا”۔ کل سے میری باری ہے۔ میں تم کو

پختون ولی

اسلام اور عورت

پختون کی نفسیات اور سیاست

اور مینیجمینٹ، ارگنائزیشن کے اصولوں

سے آگاہ کروں گی۔

اباجان کے کامیابی کے اصول ، میری پختون سے متعلق انفارمیشن تمہارا عزم مضبوط کریں گی۔ پھر مینجمنٹ اور ارگنائزیشن کو استعمال کرکے تم اپنےگول کوعملی جامہ پہنا سکوگے۔

اندھیرا ہوگیا تھا۔ ہرطرف تاریکی چھا رہی تھی۔ سعدیہ نے کہا۔ ” کیا میں لائٹ کو آن کروں“؟

ماں نے کہا۔” بیٹا ، اوپرآسمان پر دیکھو”۔

آسمان میں گہرے اندھیرے کی وجہ سے ستارے اور بھی چمکنے لگے۔سارا آسمان ستاروں سے بھرا تھا۔ اچانک ایک ستارہ جنوب میں زمین کی طرف پرواز کرنے لگا۔

میں نے کہا۔ ”سعدیہ ، وہ دیکھو۔ شوٹینگ اسٹار“۔

نورا نے سعدیہ کے لمبے بالوں میں کنگھی کرتے ہوۓ کہا۔ ”بیٹی ، جب ہم شوٹینگ اسٹار دیکھتے ہیں تو ہم اپنی خواہش کی کامیابی کی دُعا مانگتے ہیں“۔

ہم سب نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے اور ایک دائرہ بنایااور سعدیہ نے کہا۔ ” اللہ تعالٰی ، ہم تیرے حقیر بندے ہیں، ہم تہہ دل سے دُعا کرتے ہیں کہ تو ہماری پختون بہنوں پررحم فرما اور جو ظلم ان کے ساتھ ہو رہا ہے ان کو اس سے نجات دلا“۔ پھرسعدیہ کی آواز بھراگئ۔ اور اس کی دُعا ایک وعدے میں تبدیل ہوگئ۔ ” اے میرے معبود میں تجھ سے آج یہ وعدہ کرتی ہوں کہ گل کی پوتی اس ظلم سے آزاد ہوگی اور وہ حقیقت میں پختون کی بیٹی کہلائی گی“۔