صفحہ 7 - کامیابی کے اصول۔ ایک نظر ثانی

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
please do not remove empty parameters (see the template documentation).
پختون کی بیٹی by سیدتفسیراحمد
۔۔۔ باب دوم - اجتماع

” کیا کامیابی کے لیے ماسٹر ماینڈ ہونا ضروری ہے؟“

“ کامیابی کے لیے ماسٹر ماینڈ کا ہونا ضروری ہے۔منصوبے بغیرمعقول طاقت کے غیرمؤثراور بیکار ہیں اور ان کو عمل میں تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔ ماسٹر ماینڈ ، ایک سے زیادہ منظم اوردانش مند علم کے لوگ اجتماع پرتوجہ مسئلہ پر مرکوز کرتے ہں“۔ -- رجب کی پہلی تاریخ تھی۔شام ہوچکی تھی۔ نورا (ہاوس کیپر) نے چاۓ بنا کر سب کو پیش کی۔ وہ افغانی ہے۔ ابا اور اماں جان کے ساتھ پچیس سال سے ہے۔اس نے ہمیں پالنے میں ماں کی مدد کی ہے۔ اس کی ملاقات ابا اوراماں جان سے افغانستان میں ہوئ تھی۔ اور پھراس نے ابا اوراماں جان کے ساتھ امریکہ آنے کا فیصلہ کیا۔

سورج ایک نارنگی کی طرح نارنجی تھا، مغرب میں تیزی سے سمندر میں ڈوب رہا تھا۔

اباجان نے کہا۔ ہماری ساری گفتگو کا لبِّ لباب یہ ہے:

” کامیابی کے اصول بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے استمعال ہو سکتے ہیں۔ یہ مقصد دولت ، شُہرت ، محبت اور علمیت بھی ہوسکتی ہے۔ جب ہم تصور اور آٹوسجیشن کے ذریعے خواہش کو شدید اور مقرر خواہش میں تبدیل کرتے ہیں، اس کو حاصل کرنے کے لیے مصنوبہ بناتے ہیں ، تعلیمِ خصوصی حا صل کرتے ہیں اورماسٹر ما ئنڈ کو جمع کرتے ہیں پھر یقین کے ساتھ فیصلہ کرتے ہیں اور ثابت قدمی سے اس فیلصہ پر قائم رہتے ہیں تو ہمیں مکمل کامیابی حاصل ہوتی ہے”۔ اماں نے کہا”۔ کل سے میری باری ہے۔