Jump to content

رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات

From Wikisource
رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات (1938)
by محمد اقبال
296647رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات1938محمد اقبال

رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات
ہر چند کہ مشہور نہیں ان کے کرامات
خود گیری و خودداری و گلبانگِ ’اَنا الحق‘
آزاد ہو سالک تو ہیں یہ اس کے مقامات
محکوم ہو سالک تو یہی اس کا ’ہمہ اوست‘
خود مُردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.