Jump to content

دل کو دارالسرور کہتے ہیں

From Wikisource
دل کو دارالسرور کہتے ہیں
by ظہیر دہلوی
299916دل کو دارالسرور کہتے ہیںظہیر دہلوی

دل کو دارالسرور کہتے ہیں
جلوہ گاہ حضور کہتے ہیں

نہ کہیں باوفا مجھے منہ سے
ہاں وہ دل میں ضرور کہتے ہیں

وہ مجھے اور کچھ کہیں نہ کہیں
شیفتہ تو ضرور کہتے ہیں

اک خدائی کہا کرے قہار
ہم تو اس کو غفور کہتے ہیں

پی کے دیکھی بھی حضرت واعظ
آپ جس کو طہور کہتے ہیں


This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.