Jump to content

بخاری شریف (جلددوم)/کتاب الجہادوالسیر/باب 47

From Wikisource
کتاب الجہادوالسیر
by امام بخاری ترجمہ از وحیدالزمان

باب 47 سب لوگوں میں افضل وہ شخص ہے جواللہ کی راہ میں اپنی جان اورمال سے جہادکرے
55068کتاب الجہادوالسیر
باب 47 سب لوگوں میں افضل وہ شخص ہے جواللہ کی راہ میں اپنی جان اورمال سے جہادکرے
امام بخاری ترجمہ از وحیدالزمان

اللہ تعالی نے (سورہ صف میں)فرمایامسلمانو!میں تم کووہ سوداگری بتلاؤں جوتکلیف کے عذاب سے تم کوچھڑادے تم اللہ اوررسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)پرایمان لاؤاوراللہ کی راہ میں اپنے مال اورجان سے جہادکرواگرتم سمجھوتویہ تمہارے حق میں بہترہے،اللہ تمہارے گناہ بخش دے گااورتم کوایسے باغوں میں لے جائے گاجن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں اوراچھے گھروں میں جوہمیشہ رہنے کے باغوں میں ہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔

2825 ـ حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزہري، قال حدثني عطاء بن يزيد الليثي، ان ابا سعيد الخدري ـ رضى اللہ عنہ ـ حدثہ قال قيل يا رسول اللہ، اى الناس افضل فقال رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ‏"‏ مؤمن يجاہد في سبيل اللہ بنفسہ ومالہ ‏"‏‏.‏ قالوا ثم من قال ‏"‏ مؤمن في شعب من الشعاب يتقي اللہ، ويدع الناس من شرہ ‏"‏‏.‏

55:ہم سے ابوالیمان نے بیان کیاکہاہم کوشعیب نے خبردی انہوں نے زہری سے کہامجھ سے عطاء بن یزیدلیثی نے بیان کیاان سے ابوسعیدخدری(رضی اللہ عنہ)نے کہالوگوں نے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے پوچھاکون شخص سب لوگوں میں افضل ہے؟آپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاوہ مسلمان جواللہ کی راہ میں جان اورمال سے جہادکرے لوگوں نے عرض کیاپھرکون؟آپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے فرمایاوہ مسلمان جوکسی پہاڑکی گھاٹی(ناآبادمقام میں)رہ جائے،اللہ سے ڈرتاہواورلوگوں کوچھوڑکراپنی برائی سے ان کومحفوظ رکھے۔

2826 ـ حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزہري، قال اخبرني سعيد بن المسيب، ان ابا ہريرہ، قال سمعت رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم يقول ‏"‏ مثل المجاہد في سبيل اللہ ـ واللہ اعلم بمن يجاہد في سبيلہ ـ كمثل الصائم القائم، وتوكل اللہ للمجاہد في سبيلہ بان يتوفاہ ان يدخلہ الجنہ، او يرجعہ سالما مع اجر او غنيمہ ‏"‏‏.‏

56:ہم سے ابوالیمان نے بیان کیاکہاہم کوشعیب نے خبردی انہوںنے زہری سے کہامجھ کوسعیدبن مسیب نے خبر دی کہ ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ،نے کہامیں نے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے سناآپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)فرماتے تھے اللہ کی راہ میں جوشخص جہادکرتاہے اوراللہ خوب جانتاہے کون اس کی راہ میں جہادکرتاہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی دن کوروزہ داررہے ،اوررات کونمازمیں کھڑارہے۔اوراللہ نے مجاہدفی سبیل اللہ کے لیے ذمہ لیاہے اگراس کومارے گا(توبے حساب وکتاب)بہشت میں لیاجائے گاورنہ سلامتی کے ساتھ ثواب اورلوٹ کامال دلاکراس کوگھرلوٹائے گا۔

3 ـ باب الدعاء بالجہاد والشہادہ للرجال والنساء اظہار التشكيل