Jump to content

بخاری شریف (جلددوم)/کتاب الجہادوالسیر/باب 46

From Wikisource
کتاب الجہادوالسیر
by حسن

باب 46 جہادکی فضیلت کابیان
55057کتاب الجہادوالسیر
باب 46 جہادکی فضیلت کابیان
حسن


وقول اللہ تعالى ‏{‏ان اللہ اشترى من المؤمنين انفسہم واموالہم بان لہم الجنہ يقاتلون في سبيل اللہ فيقتلون ويقتلون وعدا عليہ حقا في التوراہ والانجيل والقران ومن اوفى بعہدہ من اللہ فاستبشروا ببيعكم الذي بايعتم بہ‏}‏ الى قولہ ‏{‏وبشر المؤمنين‏}‏ قال ابن عباس الحدود الطاعہ‏.‏ اوراللہ تعالی نے (سورہ توبہ میں)فرمایااللہ نے مسلمانوں سے ان کے جان اورمال خریدلیئے ہیں جنت کے بدل وہ اللہ کی راہ میں(کافروں سے)لڑتے ہیں مارتے ہیں مارے جاتے ہیں اللہ تعالی کایہ وعدہ سچاہے توراۃ،انجیل قرآن(تین کتابوں)میں اوراللہ سے بڑھ کرکون قول کاپکا ہے ا ے مسلمانوںیہ جوتم بیچ کھوچ کی ہے اس کی خوشی مناؤ۔اخیرآیت وبشرالمؤمنین تک،ابن عباس سے کہااآیت میں اللہ کی حدوں سے اس کے احکام کی اطاعت مرادہے۔

2821 ـ حدثنا الحسن بن صباح، حدثنا محمد بن سابق، حدثنا مالك بن مغول، قال سمعت الوليد بن العيزار، ذكر عن ابي عمرو الشيباني، قال قال عبد اللہ بن مسعود ـ رضى اللہ عنہ ـ سالت رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم قلت يا رسول اللہ اى العمل افضل قال ‏"‏ الصلاہ على ميقاتہا ‏"‏‏.‏ قلت ثم اى‏.‏ قال ‏"‏ ثم بر الوالدين ‏"‏‏.‏ قلت ثم اى قال ‏"‏ الجہاد في سبيل اللہ ‏"‏‏.‏ فسكت عن رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ولو استزدتہ لزادني‏.‏

51: ہم سے حسن بن صباح نے بیان کیاکہاہم سے محمدبن سابق نے کہاہم سے مالک بن مغول نے کہامیں نے ولیدبن عیزارسے سناانہوں نے سعدبن ایاس شیبانی سے انہوںنے عبداللہ بن مسعود(رضی اللہ عنہ)سے انہوںنے کہامیں نے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے پوچھا میں نے عرض کیایارسول اللہ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)َ(دین کے)کاموں میں سب سے افضل کون ساکام ہے؟آپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے فرمایاوقت پرنمازپڑھنا،میں نے پوچھاپھرکون ساکام آپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاماں باپ سے نیک سلوک کرنامیںنے پوچھاپھرکون ساکام آپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے فرمایااللہ کی راہ میں جہادکرنا،پھرمیں خاموش ہورہا۔اگرآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے اورپوچھتاتوآپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) بیان کرتے۔

2822 ـ حدثنا علي بن عبد اللہ، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا سفيان، قال حدثني منصور، عن مجاہد، عن طاوس، عن ابن عباس ـ رضى اللہ عنہما ـ قال قال رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ‏"‏لا ہجرہ بعد الفتح ولكن جہاد ونيہ، واذا استنفرتم فانفروا ‏"‏‏.‏

52:ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیاکہاہم سے یحییٰ بن سعیدقطان نے کہاہم سے سفیان ثوری(رحمۃ اللہ)نے کہامجھ سے منصوربن معتمرنے،انہوںنے مجاہدسے انہوںنے طاؤس سے انہوںنے ابن عباس(رضی اللہ عنہ)سے انہوںنے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایامکہ فتح ہونے کے بعدہجرت(فرض)نہیں رہی البتہ کافروں سے جہادکرنااورنیت بخیررکھناباقی ہے اورجب تم کوکہاجائے جہادکے لیئے نکلوتونکل کھڑے ہو۔

2823 ـ حدثنا مسدد، حدثنا خالد، حدثنا حبيب بن ابي عمرہ، عن عائشہ بنت طلحہ، عن عائشہ ـ رضى اللہ عنہا ـ انہا قالت يا رسول اللہ ترى الجہاد افضل العمل، افلا نجاہد قال ‏"‏ لكن افضل الجہاد حج مبرور ‏"‏‏.‏

53:ہم سے مسددنے بیان کیاکہاہم سے خالدبن عبداللہ نے کہاہم سے حبیب بن ابی عمرہ نے انہوںنے عائشہ بنت طلحہ سے انہوںنے حضرت عائشہ(رضی اللہ عنہم)سے انہوںنے کہایارسول اللہ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)ہم سمجھتے ہیں کہ جہادتمام نیک عملوں سے افضل ہے کیاہم عورتیں جہادنہ کریں فرمایاافضل جہادوہ حج ہے جس میں گناہ نہ ہو۔

2824 ـ حدثنا اسحاق بن منصور، اخبرنا عفان، حدثنا ہمام، حدثنا محمد بن جحادہ، قال اخبرني ابو حصين، ان ذكوان، حدثہ ان ابا ہريرہ ـ رضى اللہ عنہ ـ حدثہ قال جاء رجل الى رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم فقال دلني على عمل يعدل الجہاد‏.‏ قال ‏"‏ لا اجدہ ـ قال ـ ہل تستطيع اذا خرج المجاہد ان تدخل مسجدك فتقوم ولا تفتر وتصوم ولا تفطر ‏"‏‏.‏ قال ومن يستطيع ذلك قال ابو ہريرہ ان فرس المجاہد ليستن في طولہ فيكتب لہ حسنات‏.‏

54:ہم سے اسحاق بن منصورنے بیان کیاکہاہم کوعفان بن مسلم نے خبردی کہاہم سے ہمام نے بیان کیاکہاہم سے محمدبن حجادہ نے کہامجھ کوابوحصین نے خبردی ان سے ذکوان نے بیان کیاان سے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)نے انہوںنے کہاایک شخص(نام نامعلوم)آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کے پاس آیااورکہنے لگامجھ کوایساکام بتلائیے جوثواب میں جہادکے برابرہوآپ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاایساکوئی کام میں نہیں پاتاپھرفرمایاکیاتویہ کرسکتاہے کہ جب مجاہدجہادکے لیئے نکلے تومسجدمیں جائے برابرنمازمیں کھڑارہے ذرادم نہ لے،برابرروزے رکھے جائے افطارنہ کرے،اس نے کہابھلاایساکون کرسکتاہے ۔ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)نے کہامجاہدکاگھوڑاجورسی میں بندھاہوازغن مارتاہے تومجاہد کے لیئے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

2 ـ باب افضل الناس مؤمن يجاہد بنفسہ ومالہ في سبيل اللہ اظہار التشكيل وقولہ تعالى ‏{‏يا ايہا الذين امنوا ہل ادلكم على تجارہ تنجيكم من عذاب اليم * تؤمنون باللہ ورسولہ وتجاہدون في سبيل اللہ باموالكم وانفسكم ذلكم خير لكم ان كنتم تعلمون * يغفر لكم ذنوبكم ويدخلكم جنات تجري من تحتہا الانہار ومساكن طيبہ في جنات عدن ذلك الفوز العظيم‏}‏