Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/14

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
This page has been proofread.

اَور چھوٹی رانی کا کیکئی۔ تِینوں رانِیاں بھی اَولاد کے لِئے ترسْتی رہْتی تِھیں۔ انْدھے کِی بد دُعا راجہ کے حق میں دُعاے خَیر ہو گئی۔ چاہے بیٹے کے غم میں مرْنا ہی پڑے۔ بیٹے کا مُنْہ تو دیکھینْگے۔ تاج و تخْت کا وارِث تو پَیدا ہوگا۔ اِس خیال سے راجہ کو بڑی تسْکِین ہُوئی۔ اِس کے کُچھ ہی دِن بعْد آپْنے گّرُو وشٹ کے مشْورے سے راجہ نے ایک یَگیّہ کِیا۔ اِس میں بہُت سے رِشی مُنی جمعْ ہُوئے اور سب نے راجہ کو دُعا دی۔ یگیّہ کے پُورے ہوتے ہی تِینوں ہی رانِیاں حامِلہ ہُوئِیں۔ اَور وقْت مُعیّن کے بعْد تِینوں رانِیوں کے چار راجْکُمار پَیدا ہُوئے۔ کوشلْیا سے رام چنْدر ہُوئے۔ سُمِترا سے لکشْمن اَور شترہن اَور کیکئی سے بھرت- سارے