یاد خدا سے آیا نہ ایماں کسی طرح

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
یاد خدا سے آیا نہ ایماں کسی طرح  (1926) 
by یاسین علی خاں مرکز

یاد خدا سے آیا نہ ایماں کسی طرح
کافر بنے نہ ہم نہ مسلماں کسی طرح

کرتے ہو وعدہ آنے کا ہے آنکھ منتظر
کب تک گزارے دن یہ ہے مہماں کسی طرح

آزاد عشق یار نے ہم کو بنا دیا
مال و متاع کا ہوں نہ میں خواہاں کسی طرح

پیتے رہو شراب جہاں تک کہ ہو سکے
شاغل نہ چھوٹے ساقی کا داماں کسی طرح

آ جاویں گر نصیب سے عالم ہے نزع کا
نکلے ہمارے دل کے بھی ارماں کسی طرح

مر جاؤں ان کے تیر نگہ سے نجات ہو
گردن پہ میرے ان کا ہو احساں کسی طرح

زنداں ہیں پھنس گیا دل مضطر نگاہ کے
بیٹھے ہیں پاسباں بنے مژگاں کسی طرح

بعد فنا بھی قبر کو مسمار کر دیا
اظہار رنج کا نہ ہو ساماں کسی طرح

ادوار میں اگرچہ ہے مرکزؔ گھرا ہوا
چھوڑے نہ تجھ کو رحمت سبحاں کسی طرح

This work was published before January 1, 1929 and is anonymous or pseudonymous due to unknown authorship. It is in the public domain in the United States as well as countries and areas where the copyright terms of anonymous or pseudonymous works are 97 years or less since publication.

Public domainPublic domainfalsefalse