ہے خموشیٔ انتظار بلا

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
ہے خموشیٔ انتظار بلا
by قلق میرٹھی

ہے خموشیٔ انتظار بلا
است ہے ایک چپ ہزار بلا

دیکھ لے اک نظر کہ ہے منظور
صد تباہی و صد ہزار بلا

دلبری پر ہے جاں فزا بے داد
دل دہی پر ہے جاں نثار بلا

ہجر میں آسماں مدارائی
وصل میں ہے ستیزہ کار بلا

کج کلاہی کا ہم نشیں فتنہ
خم گیسو کی دوست دار بلا

آ گئی سر پہ عاقبت آفت
ہو گئی چشم انتظار بلا

ہے فدا مجھ پہ آسماں گویا
وار وار آئی بار بار بلا

مجھ سا پامال روزگار ہے کون
خجل آفت ہے شرم سار بلا

داغ کا میرے درد کش صدمہ
درد کی میرے راز دار بلا

صحن گلشن کی شمع بزم ہے برق
نوجوانی کی ہے بہار بلا

اے قلقؔ آسرے کا کیا جینا
زندگی ہے مآل کار بلا

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse