Jump to content

ہے خلق حسد قماش لڑنے کے لیے

From Wikisource
ہے خلق حسد قماش لڑنے کے لیے
by مرزا غالب
298585ہے خلق حسد قماش لڑنے کے لیےمرزا غالب

ہے خَلقِ حسد قماش لڑنے کے لیے
وحشت کدۂ تلاش لڑنے کے لیے
یعنی ہر بار صُورتِ کاغذِ باد
ملتے ہیں یہ بدمعاش لڑنے کے لیے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.