Jump to content

ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سید کام کرتا ہے

From Wikisource
ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سید کام کرتا ہے
by اکبر الہ آبادی
319860ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سید کام کرتا ہےاکبر الہ آبادی

ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سید کام کرتا ہے
نہ بھولو فرق جو ہے کہنے والے کرنے والے میں
کہا جو چاہے کوئی میں تو کہتا ہوں کہ اے اکبرؔ
خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.