ہمارا دل بر گلفام آیا

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
ہمارا دل بر گلفام آیا
by سراج اورنگ آبادی

ہمارا دل بر گلفام آیا
قرار جان بے آرام آیا

کمند پیچ و تاب زلف کوں کھول
شکار دل کوں لے کر دام آیا

شتابی ہوش کوں سر سیں بدر کر
جنوں کا مجھ طرف پیغام آیا

کرے تا بلبل دل کوں غزل خواں
بہار عشق کا ہنگام آیا

اے زاہد بھاگ اس زلف سیہ سیں
یہ کافر دشمن اسلام آیا

برہ کے محکے سیں قتل دل پر
پیادہ غم کا لے اعلام آیا

ہوئی جوش محبت سیں زباں بند
صنم کا درمیاں جب نام آیا

بلا ہے تجھ نگہ کی سیف کا وار
دل بے تاب آخر کام آیا

سراجؔ آنے میں اس جادو نظر کے
شکیب و طاقت و آرام آیا

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse