گنجائش کلام کہاں خیر و شر میں ہے

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
گنجائش کلام کہاں خیر و شر میں ہے
by کیفی حیدرآبادی

گنجائش کلام کہاں خیر و شر میں ہے
جب تم بشر میں ہو تو سبھی کچھ بشر میں ہے

یوں تو ذلیل و خوار ہر اک کی نظر میں ہے
بندے کی شان چشم حقیقت نگر میں ہے

غم خوار بن گئے ہیں چھڑکتے تھے جو نمک
کچھ ایسی چاشنی مرے زخم جگر میں ہے

ارض و سما ہے وقف نگاہ امید و یاس
دنیا کی اونچ نیچ ہماری نظر میں ہے

کیفیؔ ہے سو بروں کا برا پھر بھی سچ کہو
ایسا بھی کوئی شخص تمہاری نظر میں ہے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse