گر پڑے دانت ہوئے موئے سر اے یار سفید

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
گر پڑے دانت ہوئے موئے سر اے یار سفید
by امانت لکھنوی

گر پڑے دانت ہوئے موئے سر اے یار سفید
کیوں نہ ہو خوف اجل سے یہ سیہ کار سفید

دو قدم فرط نزاکت سے نہیں چل سکتا
رنگ ہو جاتا ہے اس کا دم رفتار سفید

اس مسیحا کی جو آنکھیں ہوئیں گلزار میں سرخ
ہو گئی خوف سے بس نرگس بیمار سفید

گل نسریں کو نہیں جوش چمن میں بلبل
ہے نزاکت کے سبب چہرۂ گلزار سفید

گھر مرے شب کو جو وہ رشک قمر آ نکلا
ہو گئے پرتو رخ سے در و دیوار سفید

لب و دنداں کے تصور میں جو رویا میں کبھی
اشک دو چار بہے سرخ تو دو چار سفید

ہوئی سرسبز جو صحبت میں امانتؔ کی غزل
رنگ دشمن کا ہوا رشک سے اک بار سفید

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse