Jump to content

گجرات کی رات

From Wikisource
گجرات کی رات
by اختر شیرانی
319711گجرات کی راتاختر شیرانی

آج قسمت سے نظر آئی ہے برسات کی رات
کیا بگڑ جائے گا رہ جاؤ یہیں رات کی رات

ان کی پا بوسی کو جائے تو صبا کہہ دینا
آج تک یاد ہے وہ آپ کے گجرات کی رات

جس میں سلمیٰ کے تصور کے ہیں تارے روشن
میری آنکھوں ہے وہ عالم جذبات کی رات

ہائے وہ مست گھٹا ہائے وہ سلمیٰ کی ادا
آہ وہ رود چناب آہ وہ گجرات کی رات

میرے سینے میں ادھر زلف معطر کا ہجوم
آہ وہ زلف کہ آوارہ خرابات کی رات

سطح دویا پہ ادھر نشہ میں لہرائی ہوئی
رنگ لائی ہوئی چھائی ہوئی برسات کی رات

اف وہ سوئی ہوئی کھوئی ہوئی فطرت کی بہار
اف وہ مہکی ہوئی بہکی ہوئی برسات کی رات

پھر وہ ارمان ہم آغوشی کا جذب گستاخ
آہ وہ رات وہ سلمیٰ سے ملاقات کی رات

کیوں نہ ان دونوں پہ مٹنے کی ہو حسرت اختر
اف وہ اس رات کی بات آہ وہ اس بات کی رات


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.