کہاں ہے گل بدن موہن پیارا
Appearance
کہاں ہے گل بدن موہن پیارا
کہ جیوں بلبل ہے نالاں دل ہمارا
بساط عشق بازی میں مرا دل
متاع صبر و نقد و ہوش ہارا
تغافل ترک کر اے شوخ بے باک
تلطف کر نوازش کر مدارا
ہزارے کا نہیں ہے ذوق مجھ کوں
کیا ہوں جب سیں تجھ مکھ کا نظارا
سنا ہے جب سیں تیرے حسن کا شور
لیا زاہد نے مسجد کا کنارا
شب ہجرت میں اس مہتاب رو کی
ہر اک آنسو ہوا روشن ستارا
سراجؔ اس شمع رو نے ان دنوں میں
لیا ہے سب پتنگوں کا اجارا
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |