کس دھرتی سے آئے ہو تم
Appearance
کس دھرتی سے آئے ہو تم
کس نگری کے باسی رے
پرم نگر ہے دیس تمہارا
پھرتے کہاں اُداسی رے
کیوں ہوتے ہو جوگی بھوگی
روگی طرح براگی رے
انگ بھبھوت رما کے کیوں کر
رکھتے بدن سنیاسی رے
اپنا آپ سنبھال کے دیکھو
کرکے نظر حقیقت کی
فکر نہ کیجو یارو ہر گز
آسی یا نہ آسی رے
تم ہو ساگی تم ہو ساگی
واگی ذرا نہ واگی رے
اپنی ذات صفات کو سمجھو
اپنی کرو شناسی رے
بات فریدی سوچ کے سنیو
لاکر دل کے کانوں کو
دونوں جگ کے مالک تم ہو
بھولے اللہ راسی رے
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |