کتاب پیدائش: باب نمبر 10

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search

پَیدائش باب 10
(1) نُوح کے بیٹوں سِم حام اور یافت کی اَولاد یہ ہیں۔ طُوفان کے بعد اُن کے ہاں بیٹے پَیدا ہُوئے۔(2) بنی یافت یہ ہیں۔ جُمر اور ماجوج اور مادی اور یاوان اور توبل اور مسک اور تیراس۔(3) اور جُمر کے بیٹے اشکناز اور رِیفت اور تُجرمہ۔(4) اور یاوان کے بیٹے اِلِیسہ اور ترسیس۔ کِتّی اور دودانی۔(5) قوموں کے جزیرے اِن ہی کی نسل میں بٹ کر ہر ایک زبان اور قبیلہ کے مُطابق مختلف مُلک اور گروہ ہوگئے۔(6) اور بنی حام یہ ہیں۔ کُوش اور مصر اور فُوط اور کنعان۔(7) اور بنی کُوش یہ ہیں۔ سبا اور حوِیلہ اور سبتہ اور رعماہ اور سبتیکہ اور بنی رعماہ یہ ہیں۔ سبا اور دِدان۔(8) اور کُوش سے نمرُود پَیدا ہُؤا۔ وہ رُویِ زمِین پر ایک سُورما ہُؤا ہے۔(9) خُداوند کے سامنے وہ ایک شکاری سورما ہُؤا ہے اِس لِئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نُمرود سا شکاری سُورما۔(10) اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلک سنعار میں بابل اور ارک اور اکاد اور کلنہ سے ہوئی۔(11) اُسی مُلک سے نِکل کر وہ اسور میں آیا اور نینوہ اور رحوبوت عیر اور کلح کو۔(12) اور نینوہ اور کلح کے درمیان رسن کو جو بڑا شہر ہے بنایا۔(13) اور مصر سے لودی اور عنامی اور الہامی اور نفتوحی۔(14) اور فتروسی اور کسلوحی (جن سے فلستی نِکلے) اور کفتوری پَیدا ہُوئے۔(15) اور کنعان سے صیدا جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّ۔(16) اور یبوسی اور اموری اور جرجاسی۔(17) اور حوّی اور عرقی اور سینی۔(18) اور اروادی اور صماری اور حماتی پَیدا ہُوئے اور بعد میں کنعانی قبیلے پھِیل گئے۔(19) اور کنعانیوں کی حدّ یہ ہے۔ صیدا سے غزّہ تک جو جرار کے راستے پر ہے۔ پھِر وہاں سے لسح تک جو صدوم اور عمورہ اور ادمہ اور اضبیان کی راہ پر ہے۔(20) سو بنی حام یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبِیلوں اور اپنی زبانوں کے مُطابق آباد ہیں۔(21) اور سِم کے ہاں بھی جو تمام بنی عِبر کا باپ اور یافت کا بڑا بھائی تھا اَولاد ہوئی۔(22) بنی سِم یہ ہیں۔ عَیلام اور اسور اور ارفکسَد اور لُود اور ارام۔(23) اور بنی ارام یہ ہیں۔ عُوض اور حُول اور جتر اور مس۔(24) اور ارفکسَد سے سِلح پَیدا ہُؤا اور سِلح سے عِبر(25) اور عِبر کے ہاں دو بیٹے پَیدا ہُوئے۔ ایک کا نام فلج تھا کِیُونکہ زمِین اُس کے ایّام میں بٹی اور اُس کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔(26) اور یُقطان سے الموداد اور سلف اور حصار ماوت اور اِراخ۔(27) اور ہدورام اور اوزال اور دِقلہ۔(28) اور عوبل اور ابی مائیل اور سِبا۔(29) اور اوفیر اور حویلہ اور یُوباب پَیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطان تھے۔(30) اور اِن کی آبادی میسا سے مشرق کے ایک پہاڑ سفار کی طرف تھی۔(31) سو بنی سِم یہ ہیں جو اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبیلوں اور اپنی زبانوں کے مُطابق آباد ہیں۔(32) نُوح کے بیٹوں کے خاندان اُن کی گروہوں اور نسلوں کے اِعتبار سے یہی ہیں اور طُوفان کے بعد جو قومیں زمِین پر جا بجا مُنقسم ہوئیں وہ اِن ہی میں سے تھیں۔