کافر ہوا ہوں رشتۂ زنار کی قسم
Appearance
کافر ہوا ہوں رشتۂ زنار کی قسم
تجھ زلف حلقہ دار کے ہر تار کی قسم
ہرگز مریض ہجر کوں بن وصل نہیں علاج
اس خوش ادا کی نرگس بیمار کی قسم
اس گل بدن کے کاکل پر پیچ کا خیال
زنار مجھ گلے کا ہوا ہار کی قسم
تیرے بھنووں کی یاد نے ٹکڑے کیا ہے دل
ہے ذو الفقار حیدر کرار کی قسم
امیدوار چاہ زنخدان یار ہوں
میں تشنہ لب ہوں شربت دیدار کی قسم
درکار گر حنا ہے مجھ آنکھوں میں رکھ قدم
ہے تجھ کوں میرے دیدۂ خوں بار کی قسم
یکجا ہوئے ہیں بلبل و پروانہ اے سراجؔ
اس شمع رو کے چیرۂ گل نار کی قسم
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |