پیاری سہاتی ہے ابھرن سوں بھاری

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
پیاری سہاتی ہے ابھرن سوں بھاری
by محمد قلی قطب شاہ

پیاری سہاتی ہے ابھرن سوں بھاری
تو جاگا کرے من میں چھند سوں پیاری

او چنچل کوں دیکھیا ہوں ہو گن میں ماہر
بھلائی ہے تو عاشقاں کوں او تاری

محباں کے من لبدے ہیں تج سوں دائم
گھلی ان نین میں برہ کی خماری

مدن بان ساندے ہے چھنداں سوں موہن
ہوئے عاشقاں دل کے اس تھے شکاری

نین سوں نین لاکھ موہی ہوں پیو پر
کہ تن من اپس اس کے انگ پر تھے واری

سجن کے چرن پر رکھی سیس اپنا
جگت کوں پیا دھیان میں میں بساری

نبی صدقے قطباؔ پچھانیا ہے تج کوں
کہ سب میں ہے توں اس کی من کی پیاری

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse