Jump to content

وہ چل کے ناز سے اے دل ادھر کو دیکھتے ہیں

From Wikisource
وہ چل کے ناز سے اے دل ادھر کو دیکھتے ہیں
by صفدر مرزا پوری
319663وہ چل کے ناز سے اے دل ادھر کو دیکھتے ہیںصفدر مرزا پوری

وہ چل کے ناز سے اے دل ادھر کو دیکھتے ہیں
ہم ان کی چال کو ان کی نظر کو دیکھتے ہیں

ہم ان کی آنکھ کو ان کی نظر کو دیکھتے ہیں
وہ بزم غیر میں دیکھیں کدھر کو دیکھتے ہیں

سمجھ میں کچھ نہیں آتا یہ کیا قیامت ہے
سب اہل حشر اسی فتنہ گر کو دیکھتے ہیں

نہ اس نے جان چرائی نہ اس نے منہ موڑا
ہم ان کی تیغ کو اپنے جگر کو دیکھتے ہیں

ہماری طرح کسی کو یہ کیا اجاڑے گا
فلک کو دیکھ کے ہم اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

ہمارا حال کوئی دیکھتا نہیں صفدرؔ
سب اہل بزم انہیں کی نظر کو دیکھتے ہیں


This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2025, prior to 1 January 1965) after the death of the author.