وہ زیب شبستاں ہوا چاہتا ہے

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
وہ زیب شبستاں ہوا چاہتا ہے
by قربان علی سالک بیگ

وہ زیب شبستاں ہوا چاہتا ہے
یہ مجمع پریشاں ہوا چاہتا ہے

بری ہو گئی شہرت کوئے جاناں
کوئی خانہ ویراں ہوا چاہتا ہے

ترے غم نے سب کام آساں کئے ہیں
کہ مرنا بھی آساں ہوا چاہتا ہے

چلے آتے ہیں سیر کرتے ہوئے وہ
گلستاں گلستاں ہوا چاہتا ہے

نہ دیکھا کرو تم کہ اب آئنہ بھی
مری چشم حیراں ہوا چاہتا ہے

نکالا ہے یہ رنگ حالیؔ نے سالکؔ
کہ ہر شعر دیواں ہوا چاہتا ہے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse