نین میں خوں بھر آیا دل میں خار غم چھپا شاید
Appearance
نین میں خوں بھر آیا دل میں خار غم چھپا شاید
ہوا اس دم وہ تیغ ابرو کسی سے آشنا شاید
گلے لگتا تھا ہر گرد ہوا اورد سے مجنوں
کہ خاک کوچۂ لیلیٰ لے آئی ہو صبا شاید
قیامت پا نمک ہے غل دوانوں کا گلستاں میں
انہوں کے زخم دل پر شور بلبل جا گرا شاید
ہمارے ہاتھ اک مو گئی نئیں اور پیچ کھاتی ہے
وہ دام زلف میں تازہ شکار دل پھنسا شاید
بہت منہ پر وہ زلفیں آج بکھراتا ہے اے عزلتؔ
وہ گالوں پر کسی کا زخم دنداں ہے لگا شاید
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |