Jump to content

نہ قید شرع باقی ہے نہ آزادی کی ہے کچھ حد

From Wikisource
نہ قید شرع باقی ہے نہ آزادی کی ہے کچھ حد
by اکبر الہ آبادی
305073نہ قید شرع باقی ہے نہ آزادی کی ہے کچھ حداکبر الہ آبادی

نہ قید شرع باقی ہے نہ آزادی کی ہے کچھ حد
نہیں کچھ گفتگو اس باب میں یہ نیک ہے یا بد
بزرگوں کا بھی فتویٰ ہے کہ پڑھ قانون سر سید
بہ می سجادہ رنگیں کن گرت پیر مغاں گوید
کہ سالک بے خبر نہ بود ز راہ و رسم منزلہا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.