Jump to content

نقاش سے ممکن ہے کہ ہو نقش خلاف

From Wikisource
نقاش سے ممکن ہے کہ ہو نقش خلاف
by اسماعیل میرٹھی
297623نقاش سے ممکن ہے کہ ہو نقش خلافاسماعیل میرٹھی

نقاش سے ممکن ہے کہ ہو نقش خلاف
ہیں نقش میں جلوہ گر اسی کے اوصاف
ہر شے میں عیاں ہے آفتاب وحدت
گر وہم دوئی نہ ہو تو ہے مطلع صاف


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.