نالۂ گرم کے اور دم سرد بھرے کیا جئیں ہم تو مرے

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
نالۂ گرم کے اور دم سرد بھرے کیا جئیں ہم تو مرے
by حاتم علی مہر

نالۂ گرم کے اور دم سرد بھرے کیا جئیں ہم تو مرے
ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من نوحہ گرے

فصل گل آئی یہ اور میں ہوں گرفتار قفس کچھ بھی چلتا نہیں بس
ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من نوحہ گرے

پھنس گئے دام میں صیاد کے شاید بلبل روز سنتا ہوں یہ غل
ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من‌ نوحہ گرے

میں ہوں صیاد ہے اور شور و فغان و فریاد کوئی دیتا نہیں داد
ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من نوحہ گرے

بھول کر کنج قفس تک کبھی آئے نہ صبا نہ سنانا نالہ میرا
ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من نوحہ گرے

کوئی قاتل میں رہی مہرؔ سے کتنی ہی شہید میں ہوں اور قید شدید
ہم صفیران چمن را کہ رساند خبرے از من نوحہ گرے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse