نالوں سے میرے کب تہ و بالا جہاں نہیں (II)

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
نالوں سے میرے کب تہ و بالا جہاں نہیں
by مفتی صدر الدین خان آزردہ

نالوں سے میرے کب تہ و بالا جہاں نہیں
کب آسماں زمین و زمیں آسماں نہیں

قاتل کی چشم تر نہ ہو یہ ضبط آہ دیکھ
جوں شمع سر کٹے پہ اٹھا یاں دھواں نہیں

اے بلبلان شعلہ دم اک نالہ اور بھی
گم کردہ راہ باغ ہوں یاد آشیاں نہیں

اس بزم میں نہیں کوئی آگاہ ورنہ کب
واں خندہ زیر لب ادھر اشک نہاں نہیں

اے دل تمام نفع ہے سودائے عشق میں
اک جان کا زیاں ہے سو ایسا زیاں نہیں

ناز و نگہ روش سبھی لاگو ہیں جان کے
ہے کون ادا وہ تیری کہ جو جاں ستاں نہیں

ملنا ترا یہ غیر سے ہو بہر مصلحت
ہم کو تو سادگی سے تری یہ گماں نہیں

آزردہ تک بھی کچھ نہ ہے اس کے روبرو
مانا کہ آپ سا کوئی جادو بیاں نہیں

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse