میں شادؔ تنہا اک طرف اور دنیا کی دنیا اک طرف

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
میں شادؔ تنہا اک طرف اور دنیا کی دنیا اک طرف
by شاد عظیم آبادی

میں شادؔ تنہا اک طرف اور دنیا کی دنیا اک طرف
سارا سمندر اک طرف آنسو کا قطرہ اک طرف

اس آفت جاں کو بھی چہرہ تو دکھانا ہی نہ تھا
اک سمت عیسیٰ دم بخود غش میں ہے موسیٰ اک طرف

اپنے سمند ناز کو اے شہسوار آ چھیڑ کر
صف بستہ حاضر کب سے ہیں محو تماشا اک طرف

ساقی بغیر احوال یہ پہنچا ہے مے خانہ کا اب
جام اک طرف ہے سرنگوں خالی ہے مینا اک طرف

فرقت میں سب اچھے رہے دل کا مگر یہ حال ہے
زخم اک طرف بڑھتا گیا داغ سویدا اک طرف

دیدار جاناں کا بھلا کیوں کر تحمل ہو سکے
ترچھی نگاہیں ایک سو زلف چلیپا اک طرف

وہ تیغ لے کے کہتے ہیں دیکھوں تو حق پر کون ہے
میں اک طرف شادؔ اک طرف سارا زمانہ اک طرف

This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.

Public domainPublic domainfalsefalse