منظم منصوبہ بندی

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
please do not remove empty parameters (see the template documentation).
پختون کی بیٹی by سیدتفسیراحمد
۔۔۔ باب دوم - اجتماع

منظم منصوبہ بندی

اماں جان کو بونا وینچر ہوٹل میں ارگینائزیشن پرایک سلائیڈ پریزینٹیشن کرنی تھی ۔بونا وینچر ہوٹل کا شمار پانچ اسٹار ہوٹلوں میں ہوتا ہے ۔ یہ بہت خوبصورت پچیس منزیلہ سلنڈریکل بلڈنگ ہے ۔ تمام بیرونی کھڑکیاں سلورکے رنگ کی ہیں مگرشیشے کی بنی ہوئ ہیں ۔یہ ہوٹل ڈاون ٹاون لاس انجلس کے فاینینشل ڈسٹریکٹ میں ہے ۔اسکا ریوالوینگ لا ؤنچ اور روف ٹاپ اسٹک ہاوس، ایل اے پرائم سے آپ لاس انجلس کا خوب صورت نظارہ کرسکتے ہیں ۔میں نے اپیٹئزر کے لئے لوبسٹر بسکٹ اور مین کورس کے لئے نیویارک سیرولائن اسٹیک کے کریم برولے آرڈرکیا ۔ سادیہ نے بیکڈ اویسٹر راک فیلر ، چیلین باس, تیریمسو ۔ اماں اور اباجان نے اویسٹر اینڈ سی فوڈ سلاد آرڈر کیا ۔

” ہر چیز، جو انسان بناتا ہے یا حاصل کرتا ہے وہ خواہش سے شروع ہوتی ہے“۔ خواہش کا پہلا قدم بلاوجود سے وجود میں تبدیل ہونا ، قوت متصورہ کے کارخانہ میں ہوتا ہے ۔جہاں پر اسکی تبدل کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ۔

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ۔قائداورمعتقد کچھ لوگ قائد بنتے ہیں کیوں کہ ان میں دلیری ، ضبط ، انصاف پسندی ، ا ستقلال، منصوبہ ، محنت پسندی ، خوش گوار شخصیت ، ہمدردی اور پکی سمجھ ، تفصیل کا مہارت ، ذمہ داری اور مل کر کام کرنے کی صفا ت ہو تی ہیں ۔ معتقد لوگ ، قائد کا کہا مانتے ہیں ۔ معتقد ہونا کوئ بری بات نہیں ۔ بہت دفعہ ایک قائد، معتقد میں سے ہی بنتا ہے ۔

وہ قائد ، اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہوتے ہیں جوکام کی تفصیل سے بھاگتے ہیں اور صرف وہ کام کرنا چاھتے ہیں جوانکی حیثیت کے برابر ہوں ہو، چھوٹا کام کرنا نہیں پسند کرتے ۔ وہ اپنی تمام قابلیت، یعنی اپنی تعلیم کے مطابق صلہ مانگتے ہیں اپنے کام کے مطابق نہیں ۔جومتقدوں سے مقابلہ کرتے ہوے گھبراتے ہیں ۔ جن میں صورت متخیلہ نہیں ہوتی اور خود غرضی کا شکار ہوتے ہیں ۔

منظم منصوبہ بندی کے اصول


1 - جتنے ساتھیوں کی اپنے منصوبہ پر عمل کرنے کےلے ضرورت ہے ان کو اپنے مہتممِ دماغ علم یا ماسٹر مائنڈ کا پارٹنر بنالیں

2 - تمام شرکا اور شریکِ کار کو پتہ ہو نا چاہیے کہ اس شرکت میں انکی کیا ذمہ داری ہے

3 - جب تک کہ منصوبہ مکمل نہ ہوجاے، تمام شرکا اور شریکِ کارکو کم از کم ہفتہ میں دو دفعہ ملنا چاہے

4 - جب تک کہ منصوبہ مکمل نہ ہوجاے تمام شرکا اور شریکِ کار کو میل اور اتفاق سے رہنا چایئے