Jump to content

مئے گل رنگ سے لبریز رہیں جام سفید

From Wikisource
مئے گل رنگ سے لبریز رہیں جام سفید
by حیدر علی آتش
294789مئے گل رنگ سے لبریز رہیں جام سفیدحیدر علی آتش

مئے گل رنگ سے لبریز رہیں جام سفید
چشم بدبیں کو کرے گردش ایام سفید

بسکہ اس بت کی طبیعت ہے زمانے سے خلاف
صبح پوشاک سیہ ہے تو سر شام سفید

کون سی شام نہیں صبح ہوئی اے مغرور
ایک دن ہوتی ہے یہ زلف سیہ فام سفید

قطرۂ اشک میں سرخی کا کہیں نام نہیں
لہو تیرا بھی ہوا اے دل ناکام سفید

دل کی تسکیں کو میں پیغام صفا کا سمجھوں
پرزہ کاغذ کا جو بھیجے وہ گل اندام سفید

چاندنی رات میں وہ ماہ جو یاد آتا ہے
کاٹنے دوڑتے ہیں مجھ کو در و بام سفید

وصل کی شب جو ہوئی صبح یکایک تو ہوا
میں ادھر زرد ادھر روئے دلارام سفید

نسبت اس فتنۂ دوراں سے کوئی اندھا دے
یار کی آنکھ سیہ دیدۂ بادام سفید

کسی حالت میں نہیں فکر سے دشمن غافل
آفت مرغ ہے رنگین ہو بادام سفید

بس ہے اتنی ہی زمانہ کی دو رنگی آتشؔ
مئے گل رنگ سے لبریز رہیں جام سفید


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.