لکھنؤ

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
لکھنؤ
by مجاز لکھنوی

فردوس حسن و شق ہے دامان لکھنؤ
آنکھوں میں بس رہے ہیں غزالان لکھنؤ

صبر آزما ہے غمزۂ ترکان لکھنؤ
رشک زنان مصر کنیزان لکھنؤ

ہر سمت اک ہجوم نگاران لکھنؤ
اور میں کہ ایک شوخ غزل خوان لکھنؤ

مطرب بھی ہے شراب بھی ابر بہار بھی
شیراز بن گیا ہے شبستان لکھنؤ

تولے ہوئے ہے تیغ و سناں حس بے نقاب
ناوک فگن ہے جلوۂ پنہان لکھنؤ

اک نو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ
وہ نو بہار ناز کہ ہے جان لکھنؤ

دست جنوں کو روکئے یہ خبط چھوڑیئے
رسوا ہے یوں ہی چاک گریبان لکھنؤ

کچھ روز کا مسافر و مہماں ہوں اور کیا
کیوں بد گماں ہوں یوسف کنعان لکھنؤ

اب اس کے بعد صبح ہے اور صبح نو مجازؔ
ہم پر ہے ختم شام غریبان لکھنؤ

This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.

Public domainPublic domainfalsefalse