صفحہ 3 - سوچ ایک طریقہ ہے

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
please do not remove empty parameters (see the template documentation).
پختون کی بیٹی by سیدتفسیراحمد
۔۔۔ باب دوم - اجتماع

” اماں ہم کیوں نا اس گفتگو کو صبع ناشتہ پر جاری رکھیں۔ مجھے میری فرینڈ جنیفرکے ساتھ ایک فلم دیکھنا ہے“۔ سعدیہ نے ماں سے گزارش کی۔

ابا جان نے مسکرا کر کہا“۔ ٹھیک ہے“۔

” اچھا۔ لیکن جانے سے پہلے یہ بتاؤکہ سوچ کیاہے؟

” سوچ ایک خیال ہے اگر طریقۂ سوچ ، مقررمقصد ، قائم مزاجی اور شدیدخواہش کو یک جا کردیں تو اس کا نتیجہ کامیابی ہے“۔

” یہ میری بیٹی ہے“۔ اباجان نے فخرسے کہا۔