صفحہ 2 - ماسٹرمائینڈ

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
please do not remove empty parameters (see the template documentation).
پختون کی بیٹی by سیدتفسیراحمد
۔۔۔ باب دوم - اجتماع

گاندھی نے کہا میں تم کو ایک طلسم دیتا ہوں جب بھی تم کو شبہ ہو اور یا دھیان خود کی طرف جانے لگے تو اپنے ذہن میں ان کمزور اور غریب لوگوں کے چہرے لاؤ، جن کو تم نے دیکھا ہے اور اپنے آپ سے یہ سوال کرو۔

یہ قدم جو تم اُ ٹھا رہے ہو کیا ان کی مدد کرےگا ؟

کیا ان کو اس سے کوئ فائدہ ہوگا ؟

کیا اس سے ان کو اپنی زندگی اور اپنی نصیب کو خود ڈھالنے کا موقع ملے گا ؟

دوسرے الفاظ میں کیا یہ راستہ اُن کی آزادی کی طرف لے جاۓ گا ؟

تب تم دیکھو کہ تمہارے شبہات اورخود شناسی غائب ہوجاۓ گی۔