صفحہ 1 - گل و بلبل

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
please do not remove empty parameters (see the template documentation).
پختون کی بیٹی by سیدتفسیراحمد
۔۔۔ باب اول گل و بلبل


گل و بلبل


آج کے زمانے میں ایسی قوم دنیا کی بھلائی اور انسانیت میں کیا حصہ لےگی جو عورتوں کی عزت کو لوٹنے میں فخر محسوس کرتی ہو؟ جو ماں، بہن اور بیوی کو روٹی کمانے کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ یہ تو کوئ مردانگی نہیں۔ عورت بھی اللہ کی تخلیق ہے۔ وہ کوئ گاۓ یا زمین کا ٹکڑا نہیں ہے۔ جس نے تم کو جنا ہے اور تم اس کو بازارمیں نیلام کرتے ہو! جس نےتم کو بھائ کہا تم سےلاڈ کیا، اس بہن کو بیچ دیتے ہو! تم اپنی ہی اولاد ، اپنی ہی بیٹی کو خان اور ملّک کے پاس چھوڑ آتے ہو اور بیٹیوں سے باپ کہنے کا حق چھین لیتے ہو۔