صفحہ 1 - پینو

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
please do not remove empty parameters (see the template documentation).
پختون کی بیٹی by سیدتفسیراحمد
۔۔۔ باب اول گل و بلبل

پینو میں کتب خانے میں تھا۔ انٹرکام بجا۔ سعدیہ لائن پرتھی”۔ بھیا، سکینہ آپ سے بات کرنا چاہتی ہے“۔

میں کمپیوٹر روم میں پہنچا.

” سلام“۔ میں نے کہا۔

” سلام“۔ سکینہ نے کہا”۔ تو آپ گل کی کہانی لکھیں گے؟“

” اس سے پہلے کہ میں کوئ وعدہ کروں۔ میں کچھ سوال پوچھنا چاہتا ہوں“۔

” پوچھیں “ ـ

جب گل تمہارے خاندان میں آئ تو وہ 10 سال کی تھی اور جب وہ تمہارے گھر سے تمہاری آنٹی کے ساتھ گئ تو وہ 11 سال کی تھی۔اس لحاظ سے وہ ایک سال تمہارے خاندان میں پلی۔

” ہاں نا“۔ سکینہ نے کہا۔

” مجھے تم اس کی زندگی 5 سال سے 10 سال تک کی بتاؤ“ ۔ میں نے کہا۔

” میں نے بتادیا سب کچھ آپ کو ، نا“۔

تم نے مجھ کو بتایا”۔ گل اکیلے سونے سے ڈرتی تھی۔گل جب میرے پاس رہنے آئ تو وہ ایک خاموش اور کھوئ کھوئ دس سال کی لڑکی تھی۔ایک دن وہ برآمدے میں کھڑی تھی۔ میں نے اس کو اس کا نام لے کر پکارا۔ جب اس نے مڑ کر میری طرف نہ دیکھا تو میں نے بلند آواز میں پکارا۔ تب بھی اس نے جواب نہ دیا“۔

” تم نے یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی کہ وہ ایسی کیوں تھی“۔

سکینہ خاموش رہی۔

سعدیہ نے کہا کہ اگر بھائ جان اس کہانی کو لکھیں گے تو یہ ضروری ہے کہ ان کو بھی پتہ ہو جو تم گل کے متعلق جانتی ہو۔