صفحہ 1 - خواب

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
please do not remove empty parameters (see the template documentation).
پختون کی بیٹی by سیدتفسیراحمد
۔۔۔ باب دوم - اجتماع


خواب

جب گلاب کا پُھول کُھلتا ہے تب اس کی خوشبو باہر نکلتی ہے۔ کیا یہ ایسا ہے؟ کیا تم کِسی کلی کی بھی خوشبوُ کو سُونگھ سکتے ہو؟ نہیں، تم نہیں۔

کیا تم اس کی خوبصورتی کو دیکھ سکتے ہو؟ نہیں یہ تو صرف ایک کلی ہے۔ جب یہ کِھل جاۓگی تب اس کی خوبصورتی اور خوشبوُ کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔

دل ، ایک پھول ہے اگرچہ کہ وہ موجود ہے مگروہ کَلی طرح ہے تم اس کی خوبصورتی کو، اس کے رنگ کو محسوس نہیں کر پاؤگے۔ جب یہ دل پُھول کی طرح کُھل جاۓ گا تب ہی تم اس کی مہک کو سُونگھ سکوگےاور پُھول کودیکھ سکوگے۔ تب ہی اس کی خوبصورتی، رنگ، اور اُس کا امتیاز پہچان جاؤ گے۔ یہ خصوصیات کلی میں نہیں دیکھی جاسکتیں۔ اس لیے دل جو پُھول ہے اس کوکُھولناہوگا۔ اس کوکِھلناہوگا۔

پُھولوں کے باغ کو بند کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جانور اندر آ کراُس کو تباہ نہ کرسکیں۔ ہم کواس پُھولوں کے باغ کوکُھولنا ہے۔ تا کہ ہم اندر جائیں اوراُس کی دیکھ بھال کریں۔ہمیں پودوں کو پانی دینا ہے، غذا دینی ہے اور ان کی حفاظت کرنی ہے۔ ہم سچائ اور دانائ کر کے پُھولوں کا باغ کھولتے ہیں۔ جب ہم داخل ہوتے ہیں تو ہم یہ معلوم کریں کہ اس کلی کو بڑھ کر کِھل جانے کے لیے کس چیزکی ضرورت ہے۔ ہم اس کو حسن مُتَبرّک کی غذا اور پانی دیں۔ اس طرح پُھول شاداب ہوگا۔ یہ مالی کا کام تم ‘ بہنوں’ کو کرنا ہے، تم’خان ذادیوں‘ اور’ ملک ذادیوں‘ کوکرنا ہوگا۔

کیا تم شرمسارنہیں ہوکہ جانور تمہارے گُلوں کے باغیچے کوتباہ کررہے ہیں؟

---

باجی۔۔۔۔۔۔ مجھ سے بولونا، آپ تو میری شادی میں بھی نہیں آئیں۔کیا میری باجی مجھ سے ناراض ہیں ؟ مجھے سخت درد ہو رہا ہے۔ مجھے ڈاکٹر کے پاس لے چلیں۔ میں درد سے تڑپ رہی ہوں۔آپ نے کہا تھا ناکہ ایک دن میں تم کو پشاور لے جاؤں گی۔ میں تو تیار بیٹھی ہوں۔ کیا پشاور میں ڈاکٹر بھی ہوگا؟

میں مررہی ہوں۔ میرے پیٹ میں ایک ننھی مر رہی ہے۔ کیا میری ننھی آپ کی ننھی نہیں ہے؟

باجی۔۔۔۔۔۔ باجی آپ نے مجھے بھی تواپنی ننھی کہا تھا۔میری ننھی کو بھی اپنی ننھی بنالیں نا۔