شمع کے تیرے کرشمے نے دل افروزی کی
Appearance
شمع کے تیرے کرشمے نے دل افروزی کی
ان نے تب دور یہ محفل کی سیہ روزی کی
آئے بو گرمیٔ خورشید سے دل سوزی کی
سرگزشت اپنی کہیں ہم جو سیہ روزی کی
آہ پروانہ یہ کیوں شمع پہ جلتا ہوگا
رات کو بزم میں بو آتی تھی جاں سوزی کی
قحط غم خوار سے ازبسکہ یہ دل جلتا تھا
دل کے جلنے پہ مری شمع نے دل سوزی کی
اشک کا تار لے آنکھوں نے مژہ کی سوزن
جمع کر لخت جگر زور جگر سوزی کی
مہر و مہ ابر و ہوا تیرے لیے سرگرداں
بندہ سنتا ہے عبث فکر نہ کر روزی کی
عشق میں جلتے ہیں روشن ہے یہ ان پر.....
شمع کو طرز سکھایا ہے دل افروزی کی
This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |