شربت وصل پلا جا لب شیریں کی قسم

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
شربت وصل پلا جا لب شیریں کی قسم
by سراج اورنگ آبادی

شربت وصل پلا جا لب شیریں کی قسم
جان جاتا ہے مرا سورۂ یٰسیں کی قسم

دیکھ مجھ حال کوں اے تازہ بہار خوبی
اشک رنگیں ہیں رواں دامن گلچیں کی قسم

مکتب عشق میں آ عقل کی تختی دھوناں
راست ہے یہ سخن استاد کی تلقیں کی قسم

شیشۂ خاطر نازک کوں مرے مت کر چور
اے ستم گر تجھے اپنے دل سنگیں کی قسم

اشک ہے تیل شب ہجر میں اے جان سراجؔ
ہر پلک حسرت زیتون ہے والتیں کی قسم

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse