سکی مکھ صفحے پر تیرے لکھیا راقم ملک مصرع
Appearance
سکی مکھ صفحے پر تیرے لکھیا راقم ملک مصرع
خفی خط سوں لکھیا نازک ترے دونوں پلک مصرع
قلم لے کر جلی لکھیا جو کئی بھی نا سکیں لکھنے
لکھیا ہے وو کدھن مکھ تیرے صفحے پر الک مصرع
سو لکھ لکھ کر پریشاں ہو قلم لٹ آپ کہتے ہیں
مقابل اوس کے ہوسے نہ لکھیں گے گر دو لک مصرع
بزاں کر دیکھ مکھ دھن کا دوانی ہو بہانے سوں
کئے سب خوش نویساں سٹ قلم لکھ نئیں نہ سک مصرع
قلم مکھڑے سوں ناسک لے لیکھے ہے لب کو سرخی سوں
جو کئی بھی دیکھ کہتے ہیں لکھیا ہے کیا خوبک مصرع
سکی کے کچ پہ نازک خط نہ بوجھے کوئی کنے لکھیا
قطبؔ کوں پوچھے تو یوں کے لکھیا ہے میرا نک مصرع
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |