دل مرا ساغر شکایت ہے
Appearance
دل مرا ساغر شکایت ہے
زہر غم بس کہ بے نہایت ہے
وو بھویں مجھ پہ کیوں نہ ظلم کریں
چشم خوں ریز کی حمایت ہے
دیو مجھے لاکھ دام کی جاگیر
زلف کھولو بڑی رعایت ہے
نقد دیدار بو الہوس کوں نہ دیو
اس میں سرکار کی کفایت ہے
بے گناہوں کوں قتل کرنے پر
مفتیٔ ناز کی روایت ہے
ہیکل لخت دل میں حرف وفا
مرشد عشق کی عنایت ہے
شمع رو سن بیان سوز سراجؔ
کہ عجب درد کی حکایت ہے
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |