Jump to content

دل بر کوں عتاب خوب ہے خوب

From Wikisource
دل بر کوں عتاب خوب ہے خوب
by داؤد اورنگ آبادی
311841دل بر کوں عتاب خوب ہے خوبداؤد اورنگ آبادی

دل بر کوں عتاب خوب ہے خوب
عشاق کوں تاب خوب ہے خوب

تحصیل علوم عشق کرنے
تجھ مکھ کی کتاب خوب ہے خوب

نیں تیرے عرق مثال خوشبو
ہر چند گلاب خوب ہے خوب

جیوں مطلع آفتاب تاباں
تجھ مکھ پہ نقاب خوب ہے خوب

عشاق اگر ہے محرم راز
دلبر کوں حجاب خوب ہے خوب

لا ساغر مے شتاب ساقی
باران سحاب خوب ہے خوب

داؤدؔ اپس سوں ہوتے بے ہوش
عاشق کوں شراب خوب ہے خوب


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.