دلبر سے درد دل نہ کہوں ہائے کب تلک
Appearance
دلبر سے درد دل نہ کہوں ہائے کب تلک
خاموش اس کے غم میں رہوں ہائے کب تلک
اس شوخ سے جدا میں رہوں ہائے کب تلک
یہ ظلم یہ ستم میں سہوں ہائے کب تلک
رہتا ہے روز ہجر میں ظالم کے غم مجھے
اس دکھ سے دیکھیے کہ چھٹوں ہائے کب تلک
آئی بہار جائیے صحرا میں شہر چھوڑ
مج کو جنوں ہے گھر میں رہوں ہائے کب تلک
ظالم کو ٹک بھی رحم مرے حال پر نہیں
تاباںؔ میں اس کے جور سہوں ہائے کب تلک
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |