Jump to content

خطر ہے رشتۂ الفت رگ گردن نہ ہو جاوے

From Wikisource
خطر ہے رشتۂ الفت رگ گردن نہ ہو جاوے
by مرزا غالب
300501خطر ہے رشتۂ الفت رگ گردن نہ ہو جاوےمرزا غالب

خطر ہے رشتۂ الفت رگ گردن نہ ہو جاوے
غرور دوستی آفت ہے تو دشمن نہ ہو جاوے

سمجھ اس فصل میں کوتاہی نشو و نما غالبؔ
اگر گل سرو کے قامت پہ پیراہن نہ ہو جاوے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.